اسلام آباد ہا ئیکورٹ میں کورونامیں مبتلا وکیل پیش ہونےپر کھلبلی،عدالت کی کورٹ روم میں سپرے کی ہدایت

اسلام آباد(نیوزٹویو)اسلام آباد ہائیکورٹ میں کورونا کا شکار وکیل پیش ہونے پر عدالت خالی کراتے ہوئے انسدادی اقدامات کی ہدایت کردی گئی۔گذشتہ روز جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں دوران سماعت ایڈووکیٹ زبیر جرال عدالت پیش ہوئے اور عدالت کو بتایاکہ مجھے کرونا ہے لیکن میں پیش ہواہوں، جس پرکمرہ عدالت میں کھلبلی مچ گئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکیل سےکہاکہ آپ کیوں پیش ہوئے جب آپ کورونا کا شکار تھے،آپ کو عدالت نہیں آنا چاہیے تھا، عدالت نے کورونا کا معلوم ہونے پر وکیل کو باہرجانے کی ہدایت کرتے ہوئےوکیل کی زیر استعمال کرسی بھی باہر نکلوا دی اور عملہ کو ہدایت کی کہ کمرہ عدالت میں انسداد کورونا سپرے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں