اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز, شہر کی مختلف گلیوں کو سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر شہر کی مختلف گلیوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اسلام آباد کی انتظامیہ نے16 گلیوں کو سیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، نوٹی فکیشن کے مطابق،سیکٹر جی سیون ٹو کی گلی نمبر 54 اور 56 کو سیل کیا جائے گا۔سیکٹر آئی ٹین ٹو کی گلی نمبر 9 ، سیکٹر جی نائن ٹو کی گلی نمبر ایک، سیکٹر جی نائن ون کی گلی نمبر 34 اور 52 میں بھی اسمارٹ لاک ڈاون نافذ ہوگا۔ سیکٹر ای الیون فور کی گلی نمبر 11 ، سیکٹر آئی ٹین فور کی گلی نمبر 112 ، سیکٹر جی نائن تھری کی گلی نمبر 2، 8، 10، 70، 77، 122، 125 اور 126 کو بھی بند کیا جارہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں