افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

اسلام آباد (نیوز ڈسیک) آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔ ہماری خواہش امن و استحکام کے لیے تعاون کرنا ہے۔ افغانستان میں ہمارا کوئی پسندیدہ  نہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات جرمنی، اٹلی ، ہالینڈ اور فرانس کے سفیروں  نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں