افغانستان میں نئی حکومت کی قیادت مذہبی اسکالرز کریں گے، طالبان

افغانستان (نیوز ڈیسک) افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے والے طالبان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت کی قیادت مذہبی اسکالرز کریں گے۔ طالبان رہنماؤں کی جانب سے حامد کرزئی اور مزید افغان سیاسی قائدین سے رابطوں میں تیزی آ گئی ہے۔ دوسری جانب کابل ایئر پورٹ سے انخلاء بھی جاری ہے۔ نیٹو سفارت کار کا کہنا ہے کہ غیر ملکی افواج 30 اگست تک افغانستان سے انخلاء مکمل کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ طالبان عہدے داروں کو کابل ایئر پورٹ پر انخلاء اور لاجسٹکس سے متعلق بریف بھی کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں