افغانستان میں نیا آئین تیارہو گا، سہیل شاہین

افغانستان (نیوز ڈیسک) طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں کوئی آئین نہیں ہے، نیا آئین تیار کر کے منظور کیا جائے گا۔ سہیل شاہین نے چین کے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں افغانوں پر مشتمل نئی جامع حکومت کیلئےبات چیت جاری ہے۔ نئی جامع حکومت کے فریم ورک میں تمام افغان زیر غور ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ منتخب کئے جانے والے افغان شخصیات کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ابھی اقتدار کا خلا ہے۔ کسی قسم کے الیکشن کا وقت نہیں،بہت کام ہیں جو بعد میں کیے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں سب سے پہلے جامع حکومت کے قیام کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں