افغانستان میں یو این او کے جہازوں کو لینڈنگ سے روک دیا گیا

اسلام آباد(نیوزٹویو)افغانستان میں یو این او کے جہازوں کو لینڈنگ سے روک دیا گیا ایوی ایشن ذراائع کے مطابق ایو این او کے خصوصی طیارے کو افغانستان کے شہر مزار شریف میں لینڈنگ کی اجازت نہ ملی کپتان نے لینڈنگ کے لئے مزار شریف میں آئیر پورٹ حکام سے رابطہ بھی کیا اور اس دوران آئیر پورٹ پر چکر لگاتے رہے لیکن مزار شریف میں آئیر پورٹ حکام کی جانب سے لینڈنگ کی اجازت نہیں ملی ذرائع کے مطابق افغانستان میں لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے پر  طیارے کے کپتان نے اسلام آباد پر اے ٹی سی سے رابطہ کیاپاکستانی حکام کی جانب سے یو این او کے خصوصی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت ملتے ہی طیارے نے اسلام آباد لینڈنگ کی جس کے بعد طیارے میں سوار پائلٹ سمیت عملے کے ارکان کواسلام آباد کے مقامی  ہوٹل میں منتقل کردیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں