افغانستان کی جانب سے الزامات پر ہمارا رویہ مثبت ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستا ن کے صدراشرف غنی کے الزامات کا سلسلہ جاری ہے لیکن افغانستان کی جانب سے الزامات پر پھر بھی ہمارا رویہ مثبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں اور افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار مثبت رہا ہے۔ آج بھی دوحہ میں امن مذاکرات میں پاکستانی وفد شامل ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی قیام امن کے لیے کی گئی کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں جبکہ دنیا افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی مصالحانہ کوششوں کو سراہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے صورتحال کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے اور افغانستان سے باہر ایک طبقہ اسپائیلر کا کردار ادا کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں