افغانستان کے عوام جو راستہ منتخب کرینگے سعودی عرب ان کے ساتھ ہے،سعودی وزارت خارجہ

جدہ (نیوزٹو یو) سعودی عرب نے طالبان سمیت تمام فریقین سے کہا ہے کہ وہ افغانستان کی سلامتی ،امن و استحکام اور عوام کے جان ومال کے تحفظکے لیے کام کریں سعودی عرب نے افغاستان کے عوام کو یقین دلایا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے جو را ستہ منتخب کرینگے سعودی عرب ان کی مدد کرے گا سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے افغانستان کے بدلتے ہو ئے حا لا ت کے پیش نظر سرکاری بیان جاری کیا ہے جس میں افغان عوام سے کہا گیا ہےکہ وہ جو راستہ بھی کسی کی مداخلت کے بغیر اپنے طور پر منتخب کریں گے سعودی عرب کو اس حوالے سے اپنا حامی و مدد گار پائیں گے۔سعودی عرب نے کہا ہے کہ افغانستان میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات پر احتیاط کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہیں۔ امید  ہے کہ صورت حال جلداز جلد مستحکم ہوجائے گی۔سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ مملکت کی آرزو ہے کہ طالبان سمیت افغانستان کے تمام فریق ملک میں امن و امان، استحکام اور جان و مال کی سلامتی کے لیے کام کریں۔مطابق سعودی عرب نے افغان عوام کو بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کی ہے۔وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ سعودی عرب برادر ملک افغانستان کے موجودہ حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور امید ہے کہ ملک میں امن و استحکام جلد از جلد بحال ہو جائے گا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دینی اخوت کی بنیاد پر سعودی عرب طالبان اور افغانستان کے تمام فریقین سے امید کرتا ہے کہ وہ جان و مال کی حفاظت اور امن و استحکام کا خیال رکھیں۔یاد رہے کہ سعودی عرب نے اتوار کو کابل سے اپنے سفارتی اہلکار واپس بلا لیے تھے اور بیان میں کہا تھا کہ تمام سعودی سفارت کار بخیر و عافیت مملکت پہنچ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں