اقوام متحدہ نے افغانستان کو خوراک کی فراہمی کے لیے پاکستان کی مدد مانگ لی

اسلام آباد (نیوزٹویو) افغانستان کی بدلتی صورتحال کے پیش نظراقوام متحدہ نےافغانستان میں خوراک فراہمی کے لیے پاکستان سے مدد طلب کرلی ہےاقوام متحدہ فوڈ پروگرام کی جانب سے فوڈ سپلائی کے لئے پاکستان معاونت کرے گا سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے یو این او ورلڈ فوڈ پروگرام برائے افغانستان کے لئے مشروط فضائی آپریشن کی اجازت دے دی ہے کابل تک خوراک کی ترسیل کے لئے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال ہوگا سول ایوی ایشن نے اس ضمن میں ایک ںوٹیفیکیشن جا ری کیا ہے جس کے مطابق امدادی  پرواز میں فوجی سامان لے جانے کی ممانعت ہوگی عالمی ادارہ خوراک  کو آپریشن کے لئے مقررہ فیس ادا کرنی ہوگی اورافغانستان کے لئے امدادی سامان کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی مراسلے دو افرادپر مشتمل فکس ونگ طیارہ استعمال ہوگا ۔پراوز اسلام آبادسے روزانہ کابل کے لئے روانہ ہوگی ایم 18 ہیلی کاپٹر کے زریعے 6 افراد پشاور سے خوراک لے کر کابل جائیں گے افغانستان میں خوراک پہنچانے کے لئے اسلام آباد اور پشاورائیر پورٹ کو استعمال کیا جائے گا وا ضح رہے کہ امدادی سرگرمیوں کے لئے اقوام متحدہ فوڈ پروگرام نے پاکستان سے مدد مانگی تھی پاکستان اب عالمی ا دارے کی مدد کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں