امریکی فوج افغانستان سےنکلتے ہوئے میں 73جنگی طیاروں سمیت درجنوں آرمرڈ گاڑیاں اورفوجی سازوسامان ناکارہ بنا گئی

کابل (نیوزٹویو) امریکی فوج نے افغانستان سے چھوڑنےسے قبل کابل ایئرپورٹ پر73 جنگی طیاروں سمیت درجنوں گاڑیاں اور راکٹوں سے بچنے کا دفاعی نظام ناکارہ بنا دیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میکنزی نےبتایا کہ امریکی فوجیوں نے روانگی سے کابل ایئرپورٹ پر موجود 73 جنگی طیارے ناکارہ کر دیے ہیں۔ وہ طیارے اب کبھی پرواز نہیں بھر سکیں گے۔ انہیں کوئی بھی استعمال نہیں کر سکے گا۔سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کے مطابق امریکی فوج نے انخلا سے پہلے سات کروڑ ڈالر کی امریکی ڈالرز مالیت کی 70 ایم آر اے پی آرمرڈ ٹیکٹیکل گاڑیاں اور 27 ہموی گاڑیاں ناکارہ بنائی ہیں۔یہ گاڑیاں بھی اب کوئی استعمال نہیں کر سکے گا

امریکی فوج نے راکٹوں اور مارٹر گولوں سے بچنے کے لیے دفاعی نظام ’سی ریم‘ بھی کابل ایئرپورٹ پر نصب کر رکھا تھا۔ اس نظام کے باعث پیر کو داعش کی طرف کابل ایئرپورٹ پر داغے جانے والے پانچ راکٹ حملوں کو ناکام بنایا گیا تھا۔جنرل میکنزی نے کہا کہ ہم نے اس نظام کو آخری پرواز بھرنے تک فعال رکھا۔ اس نظام کو ناکارہ بنانا پیچیدہ عمل ہے، لیکن ہم نے اسے ناکارہ بنا دیا ہے تاکہ کوئی اسے استعمال نہ کر سکےافغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا مکمل ہونے کے بعد امریکہ کی طویل ترین جنگ اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں