امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر مبارک باد کے ساتھ خصوصی پیغام جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستانی عوام کے لیے مبارکباد کے ساتھ خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ پیغام میں امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا نے7 دہائیوں سے بطور شراکت دار کام کیا ہے، انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان اور امریکہ نے صحت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کوفروغ دیا ہے۔ انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ افغان امن عمل میں پیشرفت اور اقتصادی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں