اگر الیکٹرونک مشین کو نہیں مانتے تو پھر اپوزیشن آئندہ الیکشن کے لیے تیار ہوجائے، شیخ رشید

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی اور اسلام آباد میں کورونا بڑھ رہا ہے جس کے باعث شیخ رشید نے ہولی فیملی اسپتال میں کویڈ19 کی 20بیڈ پر مشتمل وارڈ کا افتتاح کیا ہے۔ این سی او سی سے 100وینٹی لیٹر بھی ملیں گے۔ شیخ رشید کا یہ کہنا تھا کہ راولپنڈی کے بازاروں میں جمعہ اور ہفتے کو چھٹی کے لیے اسد عمر سے بات کی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی اغواء نہیں ہوئی، افغان سفیر کی بیٹی نے تین زبانوں میں جو انٹرویو دیئے وہ پاکستان کے خلاف میڈیا وار کا حصہ ہے۔ ہم نے اگر ویڈیو ثبوت دیں تو پھرہمیں نہ کہنا۔ ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ کل پی ڈی ایم کی میٹنگ انجمن ستائش باہمی کی میٹنگ تھی۔ پی ڈی ایم میں صرف شہباز اور مولانا فضل الرحمن ہیں، اگر یہ کہتے ہیں الیکٹرونک مشین کو نہیں مانتے تو پھر آئندہ الیکشن کے لیے تیار ہوجائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں