اے ڈی بی نے پاکستان کے لیے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ اے ڈی بی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قرض قومی شاہراہ این 55 شکار پور راجن پور کی اپ گریڈیشن کے لیے دیا جا رہا ہے جبکہ شکار پور راجن پور سیکشن کو منصوبے کے تحت دو لین سے چار لین کیا جائے گا۔ این 55 کی اپ گریڈیشن سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن کوریڈور کے تحت کی جائے گی۔ این 55 شاہراہ وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون کوریڈور منصوبے کا حصہ ہے جو کہ کراچی اور گوادر بندرگاہوں کو قومی اور بین الاقوامی مراکز کے ساتھ منسلک کرتی ہے۔اس منصوبے سے سندھ اور پنجاب سے گزرنے والی اس شاہراہ کی استعداد کاری بہتر ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں