برطانیہ نےسب سےزیادہ کورونا کیسز کی شرح والےبھارت کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)برطانیہ نے پا کستان کے مقابلے میں زیادہ کورونا کیسز والے بھارت کو ریڈ لسٹ سے نکال کرایمبرلسٹ میں شامل کر دیا ہے جس پر برطانیہ میں رہائش پذیر پا کستانی نژاد برطانوی شہریوں اور منتخب ہا وس آف کامنز کے ارکان نے شدیداحتجاج کیا ہے برطانیہ کی رکن پا رلیمنٹ ناز شاہ نے برطانوی حکومت کے اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے اوراس معاملے کو پا رلیمنٹ میں ا ٹھا نے کا فیصلہ کیا ہے اور ایک پیٹیشن پر دستخط کرانے کی مہم شروع کر دی ہے ناز شاہ کے علا وہ دیگر برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے بھی اس پر تنقید کی ہے و اضح رہے کہ برطانیہ کے وزیرصحت سا جد جاوید کی طرف سے بعض ممالک کوریڈ لسٹ سے نکال کر ایمبر لسٹ اور بعض کو ایمبر لسٹ سے نکال کر گرین لسٹ میں شامل کرنے کا نیا برطانوی حکومت کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے لسٹ کے مطابق فرانس کوایمبر لسٹ میں شامل کرنے کے بعد جرمنی ،آسٹریا ،ناروے،رومانیہ،سلواکیہ،سلوانیہ اور لٹویا کو گرین لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے جبکہ بھارت،بحرین ،قطراورمتحدہ عرب امارات کو ریڈ لسٹ سے نکال کر ایمبر لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے اسی طرح جارجیا اور میکسیکو کوریڈ لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان پہلے سے ہی ریڈ لسٹ پر موجود ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں