برطانیہ26اگست کوپاکستان کوریڈلسٹ سے نکالنےکاجائزہ لےگا،برطانوی وزیراعظم

لندن (نیوزٹویو) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کیلئے ڈیٹا کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بورس جانسن نے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈھرسٹ میں پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان اور دیگر سفارتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کیلئے 26 اگست کو جائزہ لیا جائے گا۔برطانیہ میں پا کستان کے ہا ئی معظم احمد خان نے بتا یا ہے کہ برطانوی وزیراعطم بورس جانسن سے ملاقات ہوئی ہے اس دوران پاکستان کے ریڈ لسٹ سے باہر نکالنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔دونوں مما لک پاک برطانیہ تعلقات کو نئی سطح تک لے جانے کیلئے بھی مل کر کام کریں گے۔ ملاقا ت میں ا فغناستان کی صورت حال پر بھی غور ہوا برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ   کہ افغانستان کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ بورس جانسن نے کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے فوج کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں