بری کارکردگی ،آئی جی پنجاب نےبڑے پولیس افسران کے تختےالٹ دئیے

 راولپنڈی(نیوزٹویو) آئی جی پنجاب نے بڑے پولیس افسران کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہو ئےان کو تبدیل کر دیا ہے اور ان کی جگہ دوسرے ا فسران تعینات کر دئیے ہیں آئی جی پنجاب نے کا رکردگی کی بنیاد پر 8 افسران کے تقرروتبادلے کر دئیے ہیں نو ٹیفیکیشنزٓ کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی رانا شعیب محمود کو ڈی پی او اٹک تعینات کر دیا گیاسی ٹی او راولپنڈی کیپٹن ر مظہر اقبال کو ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی تعینات کر دیا گیااے آئی جی پروکیورمینٹ سی پی او لاہور فیصل مختار کو ڈی پی او پاکپتن تعینات کر دیا گیا ہےڈی پی او اٹک سید خالد محمود کو اے آئی جی پروکیورمینٹ سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیاڈی پی او پاکپتن ملک جمیل ظفر کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہداییت کی گئی ہےایس پی پٹرولنگ سرگودھا تنویر احمد ملک کو سی ٹی او فیصل آباد تعینات کر دیا گیاسی ٹی او فیصل آباد شاہ زادہ عمر عباس کو ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ محمد وقار عظیم کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں