بلوچستان،مستونگ،سی ٹی ڈی آپریشن،داعش کے 11دہشت گرد ہلاک،شناخت نہیں ہوسکی

اسلام آباد(نیوزٹویو) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک خصوصی آپریشن میں داعش کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تا ہم دہشت گردوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی نے مستونگ کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا یہ آپریشن مستونگ کے علاقے کلی قمر مظہر آباد میں کیا گیا۔ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے کیمپ میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ وگولہ بارود  برآمد کیا گیا۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داغش سے بتایا جا رہا ہے۔ترجمان کا کہناہے کہ مبینہ دہشت گردوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں