بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنےوالا اشتہاری گرفتار،ایف آئی اے کارروائی

اسلام آباد(نیوزٹویو) ایف آئی اے (اے ایچ ٹی سی) انسانی اسمگلنگ سیل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہو ئے بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے  والا دو سال سے اشتہاری ملزم گرفتارکرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد  زون ڈائریکٹر وقار احمد چوہان کی ہدایت اور  اے ایچ ڈی سی راولپنڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سکندر حیات کی زیر نگرانی تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر جاوید نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب  ریڈ کرتے ہوئے  اشتہاری ملزم عبید اللہ خان ولد عبد الرحمان کو گرفتار کرلیا.  ملزم نے معصوم شہری  کو سعودی عرب میں نوکری دلوانے کی غرض سے ایک لاکھ 95 ہزار روپے لیے تھے اور نہ ویزا لگایا اور نہ ہی نوکری دلوائی ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں