بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں طالبعلم سے زیادتی کیس کے ملزمان جیل منتقل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں طالبعلم سے زیادتی کیس کے ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل منتقل کردیا گیا۔ کیس میں گرفتارملزم ابراہیم خان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا۔ پولیس نے استدعا کی کہ کیس میں ایک اور ملزم محمود اشرف کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم محمود اشرف سے تفتیش کرنی ہے۔ ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد مبشر حسن نے ملزمان کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے دونوں گرفتار ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کو 20 اگست کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سبزی منڈی میں مقدمہ درج ہے، ملزم ابراہیم خان کو ضمانت مسترد ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں