جتنی سپورٹ عمران خان کو ملی ہے کسی اور حکومت کو نہیں ملی، شہباز شریف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے استعفے کی خبر کو جعلی قرار دے دیا۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، کسی ایک ادارے یا فرد کا قصور نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم ماضی میں پھنسے رہیں گے تو آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔ اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ اپنی ذاتی انا کو ختم کریں۔ لوگوں کے دکھوں کا مداوا کریں اور ملک کے حالات تبدیل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنی سپورٹ عمران خان کو ملی ہے، شاید کسی اور حکومت کو نہیں ملی ہوگی۔ شہباز شریف نے کہا کہ اگر کسی اور کو عمران خان کو ملی سپورٹ کا 30واں حصہ بھی ملا ہوتا تو اس ملک کے حالات کچھ اور ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اتنی سپورٹ ملنے کے باجود بھی حالات اتنے خراب ہوچکے ہیں کہ خوف آتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں