جعلی سرٹیفکیٹ کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت پنجاب نے بارکوڈ سٹم کا نیا پلان تیار کرلیا

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کے ویکسی نیشن سینٹرز پر جعلی سرٹیفکیٹ کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت پنجاب نے بارکوڈ سٹم کا نیا پلان تیار کرلیا۔ویکسی نیشن لازمی لگوانے کے لیے سینٹرز پر بارکوڈ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکریٹری صحت سارہ اسلم کے مطابق ویکسی نیشن فارم میں اب بارکوڈ بھی شامل ہوگا اور ویکسین لگنے کے بعد خارجی راستے پر بارکوڈ اسکین ہوگا۔سیکریٹری سارہ اسلم نے بتایا کہ بارکوڈ اسکین ہوئے بغیر نادرا پورٹل پر ڈیٹا اپ لوڈ نہیں ہوسکے گا۔واضح رہے کہ لاہور کے ایکسپو سینٹر میں قائم کرونا ویکسی نیشن سینٹر میں جعلی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کا انشکاف ہوا تھا جس میں شہری اندراج کروا کر ویکسین نہيں لگواتے۔لوگ شناختی کارڈ دکھا کر فارم حاصل کرتے ہیں اور ویکسین ہال میں جانے کی بجائے غائب ہو جاتے ہیں جبکہ ایکسپو ویکسینیشن سنٹرز کے گارڈز لوگوں کو پکڑنے ميں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں