جنوبی وزیرستان،دہشت گردوں سےفائرنگ کاتبادلہ،پاک فوج کانائب صوبیدارشہید،دہشت گردہلاک

راولپنڈی(نیوزٹویو)جنوبی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے پا ک فوج کا نائب صوبیدار شہید جبکہ ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا ہےآئی ایس پی آر کے مطابق کانیگورم، جنوبی وزیرستان میں 17، 18 اگست کی رات دہشتگردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ امن دشمنوں سے مقابلہ کرتے ہوئے نائب صوبیدار سونے زئی جام شہادت نوش کر گئے۔ 42 سالہ شہید جوان سونے زئی کا تعلق ڈی آئی خان سے تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کے لئے پُرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں