اسلام آباد (نیوزٹویو)چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 9 ستمبر کو طلب کر لیا ہے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کی جج عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی پر غور کیا جائے گا کیونکہ جسٹس مشیر عالم 17 اگست کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے اور انکی جگہ خالی ہو جائے گی اس خالی جگہ پر عائشہ ملک کی تعیناتی پر غور کیا جا ئے گا جو ڈیشل کمیشن سے منظوری کی صورت میں ملکی تاریخ میں عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج ہونگی
