حکومت کی پیٹرول،ڈیزل،مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے فی لیٹرکمی،ؑحکومت کا بڑااحسان،عوام حیران

اسلام آباد(نیوزٹویو) حکومت نے حاتم طائی کی قبر پر لا ت ماردی پیٹرولم مصنو عات کی قیمتوں میں ایک سے ڈیڑھ روپے کمی کر کے عوام کو حیران کر دیا حکومت نے پیٹرول،ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمتوں میں فی لیٹر ڈیڑھ روپے جبکہ لا ئٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کی کمی کر دی ہے وزارت خزا نہ نے قیمتوں میں کمی کا نو ٹیفیکشن جاری کر دیا ہے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی اب نئی قیمت 118روپے30پیسے ہو گی جبکہ پیٹرول کی پرانی قیمت 119روپے 80پیسے تھی ڈیزل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 115روپے 3پیسے ہو گی جبکہ پرا نی قیمت 116روپے53پیسے تھی مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 86روپے 80پیسے ہو گی جبکہ پرانی قیمت 88روپے 30پیسے تھی اسی طرح لا ئٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کے بعد اس کی نئی قیمت 84روپے 77پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ اس کی پر انی قیمت 85روپے 77پیسے تھی پیٹرولیم مصنوعا ت کی نئی قیمتوں کا ا طلا ق آج 31اگست کی رات 12بجے سے ہو گا  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں