دنیاطالبان کو تنہا نہ چھوڑے عالمی دھارے میں شامل کرے،وزیراعظم عمران خان کا عالمی رہنماؤں کو مشورہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) وزیراعظ٘م عمران خان نےعالمی رہنماوں سے کہا ہے کہ طالبان (افغان مجاہدین )کو تنہا چھوڑنے کی بجائے عا لمی دھارے میں لا یا جا ئے انہوں نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے اور افغانستان کے معاملے پر برطانیہ کوتحمل اور بردباری سے سوچنے کا مشورہ دیا ہے وزیراعظم عمران خان سے بورس جانسن کا ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی  ہے جس میں دونوں وزرائے اعظم نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔بات چیت کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے لئے پرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام افغانوں کا تحفظ ، سلامتی اور حقوق کا احترام یقینی بنانا انتہائی اہم ہے۔وزیراعظم نے افغانستان میں ایک جامع سیاسی تصفیہ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے سفارتی ، بین الاقوامی اداروں کے عملے اور دیگر افراد کے انخلاء میں پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔دونوں وزرائے اعظم نے افغانستان میں بدلتی صورتحال کے حوالے سے رابطوں میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔دو طرفہ تناظر میں وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی طرف سے کوویڈ 19 پر قابو پانے کے لئے اٹھائے گئے وسیع اقدامات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ متعلقہ ڈیٹا برطانیہ کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں