دنیا کی سب سے تیزرفتار رولر کوسٹر کو بند کر دیا گیا

جاپان (نیوز ڈیسک) جاپان میں دنیا کی سب سے تیزرفتار رولر کوسٹر کی وجہ سے کئی شہری شدید زخمی ہوئے جس کے بعد کوسٹر کو بعد بند کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈو ڈونپا رولرکوسٹرکی وجہ سے دسمبر 2020 سے اگست 2021 تک چار لوگوں میں ہڈیاں ٹوٹنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ تاہم کئی ذرائع کا خیال ہے کہ ہڈیاں ٹوٹنے یا فریکچر ہونے کے واقعات اس سے کہیں زیادہ ہوسکتےہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی تیزرفتاری کی وجہ سے جھٹکوں سے لوگوں کو فریکچر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ رولر کوسٹر صرف ڈیڑھ سیکنڈ میں صفر سے 180کلومیٹر تک جاپہنچتی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں میں کمر اور گردن کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں