دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ انڈسٹری کی دوسری فلم میں پروڈیوسر بھی خود ہوں گی

بھارت (نیوز ڈیسک) بھارتی معروف فلم اسٹار دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ انڈسٹری کی دوسری فلم میں کام کرنے جا رہی ہیں جس کی پروڈیوسر بھی وہ خود ہوں گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی دوسری فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ یہ فلم اُن کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم ہوگی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون کی یہ فلم دو ثقافتوں کا مجموعہ ہوگی۔  فلم اسٹوڈیو کے چیئر مین آدم فوجیلسن کی جانب سے اس فلم سے متعلق آج ہی اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس فلم سے قبل دپیکا پڈوکون کو 2017ء میں ہالی ووڈ سیریز کی فلم  ریٹرنز آف زینڈر کیج میں دیکھا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں