راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر کہنا ہے کہ نوجوان پائلٹ آفیسر نے وطن عزیز پر جان نچھاور کر کے عزم و ہمت اور وفا شعاری کی تاریخ رقم کی۔ راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کےیوم شہادت پر قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قوم ملک کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ راشد منہاس شہید نے عزم و ہمت اور وفا شعاری کی تاریخ رقم کی ۔ واضح رہے کہ وطن عزیز کے لیے جان قربان کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ راشد منہاس شہید کا آج 50 واں یوم شہادت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں