راولپنڈی میں کورونا کی مثبت شرح 16 فیصد ہو گئی، 28 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں کورونا کی مثبت شرح 16 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ انتظامیہ نے مزید 28 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا۔ راولپنڈی میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیسز میں مسلسل اضافے کے پیش نظر راولپنڈی میں کاروباری مراکز بند رکھنے کے دن بھی تبدیل کر دیئے گئے۔ کاروباری مراکز جمعہ اور ہفتہ کے بجائے ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں