راولپنڈی ویسٹریج پولیس کا فوری ایکشن ،شہری کی چوری شدہ گاڑی6گھنٹوں میں برآمد،ملزم گرفتار

راولپنڈی(نیوزٹویو) راولپنڈی ویسٹریج  نےپولیس انتہائی پھرتی کا مظاہرہ کرتے  ہو ئے پشاور روڈ سے چوری شدہ گاڑی چند گھنٹوں میں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق ایک شہری نے علی الصبح 15 پر اطلاع دی کہ اس کی گاڑی ٹویوٹا کرولا جی ایل آئی چوری ہو گئ ہےایس ایچ او ویسٹریج اور ٹیم نے فوری کاروائ کرتے ہوۓ گاڑی چوری کا مقدمہ درج کیا اور گاڑی کو ٹریس کرنے کے لئے کاروائ کا آغاز کیا چھ گھنٹوں کی متواتر کوشش سے گاڑی کو ٹریس کر کے کار چور ملزم سسمین خان کو گرفتار کر لیا پولیس ترجمان کے مطابق برآمد کردہ گاڑی قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اصل مالک کے حوالے کی جاۓ گی ایس پی پوٹھوہار کی جانب سے ایس ایچ او ویسٹریج اور ٹیم کو فوری کاروائ کر کے مسروقہ گاڑی برآمد کرنے پر شاباش دی گئی ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھیوں سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائ جاۓ گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں