رمیز راجا بطور چیئرمین پی سی بی مقرر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے رمیز راجا کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے رمیزراجا کو فون کرکے چیئرمین پی سی بی بنانے کی اطلاع دی۔ سابق کپتان رمیز راجا نے غیر ملکی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے پی سی بی چیئرمین کا عہدہ قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی سی بی بننا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔ بہتری کا حصول میرا ہدف ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہ وزیراعظم کے اعتماد پر شکر گزار ہوں، مجھے سپورٹ اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں