رکن قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ لاجز میں چوہے نے کاٹ لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کو سرکاری گھر میں چوہے نے کاٹ لیا۔ پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں کی بھرمار سے اب  پارلیمینٹرین کے بیڈ رومز بھی محفوظ نہ رہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسبملی شاہدہ رحمانی کو پارلیمنٹ لاجز میں چوہے نے کاٹا۔ شاہدہ رحمانی نے بتایا کہ پارلیمینٹ لاجز میں سوئی ہوئی تھی۔ چوہے نے کاٹ لیا جس کے بعد چوہے کے کاٹنے کا انجیکشن لگوایا ہے۔ شاہدہ رحمانی کے آگاہ کرنے پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سی ڈی اے کو کہوں گا کہ وہ بہتر انتظامات کو یقینی بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں