زہاب کمال خان نے 6 فٹ 3 انچ کے بال عطیہ کر کے منفرد عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

ورجینیا (نیوز ڈیسک) ورجینیا سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد خاتون زہاب کمال خان نے منفرد عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورجینیا کی لمبے ترین بال رکھنے والی 30 سالہ خاتون نے 17سال کے بعد بال کٹواکر 6 فٹ 3 انچ کے بال عطیہ کیے ۔ زہاب کمال خان نے 6 فٹ 3 انچ کے بال عطیہ کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی پروفیشنل اسکواش کھلاڑی زہاب کمال خان نے بتایا کہ ان کے والد نے انہیں 13سال کی عمر میں مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے بال کٹوانا چھوڑ دیں اور عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں۔ پاکستانی نژاد خاتون نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ میرے والد کے ایک آئیڈیا نے میری زندگی بدل دی۔ ہمارا 18 سالہ خواب بالآخر سچ ہوگیا، آج میں گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہوں۔ زہاب کمال کا کہنا ہے کہ انہوں نے بال عطیہ کرنے سے پہلے گنیز ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ سے گفتگو کی اور انہیں بال عطیہ کرنے کے اپنے ارادے سے آگاہ کیا کیونکہ اس سے قبل اتنے لمبے بال کسی فرد کی جانب سے عطیہ نہیں کیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں