سانحہ بلدیہ کے بعد کورنگی فیکٹری آتشزدگی بڑا واقعہ ہے، راجہ اظہر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا کہنا ہے کہ سانحہ بلدیہ کے بعد کورنگی فیکٹری آتشزدگی بڑا واقعہ ہے۔ راجہ اظہر نے کورنگی میں آگ لگنے سے متاثرہ فیکٹری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ کے بعد یہ بڑا واقعہ ہے۔ چاروں طرف سے فیکٹری بند تھی۔ چھت پر جانے کا راستہ بند کیا گیا تھا۔ آگ بجھانے کا کوئی انتظام موجود نہیں۔ راجہ اظہر نے کہا کہ اب بھی فیکٹری کے اندر لوگ موجود ہیں۔ انتظامیہ غائب ہے۔ ایم پی اے راجہ اظہر نے کہا کہ سندھ حکومت سے اچھے کی امید نہیں، قوم دعا کرے کہ جو لوگ اندر ہیں وہ بچ جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں