سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج بننے کیلئے تیار نہیں، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

کراچی (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جوڈیشل کمیشن کو آگاہ کیا کہ وہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج بننے کیلئے تیار نہیں ہیں۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جوڈیشیل کمیشن کو خط لکھ دیا۔ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ ریکارڈ پر لاناچاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کاایڈہاک جج بننے کیلئے کبھی تاثر نہیں دیا۔ خط میں کہا گیا کہ وہ سپریم کورٹ میں مستقل تعیناتی کے لیے تیار ہیں۔ سپریم کورٹ میں ایڈ ہاک جج کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمشن آف پاکستان کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں