سی ڈی اےکا 2روزمیں 24کمرشل پلا ٹس نیلام،37 ارب 94 کڑور روپے سے زائد رقم اکھٹی

اسلام آباد (نیوزٹویو) سی ڈی نے اسلام آباد میں کمرشل پلاٹوں کی دو روزہ اوپن آ کشن میں تقریباً 37ارب 945 ملین 36 ہزار 580 روپے کے 24 کمرشل پلاٹ نیلام کئے ، نیلامی سے حاصل ہونے والی آ مدنی اب تک ہونے والے تمام نیلام عام سے سب سے زیادہ ہے، نیلامی کے دوسری اور آ خری روز 11 کمرشل پلاٹ 17 ارب 595 لاکھ 36 ہزار 580 روپے میں نیلام کئے گئےنیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں بنائی گئی نیلامی کمیٹی نے کی، کمیٹی نے نیلام عام کو شفاف اور مقابلے کی فضا بنانے کے لئے مؤثر انتظامات کئے، جس کے باعث سرمایہ کاروں نے بولی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی پسند کے مطابق پلاٹ حاصل کئے، چیئرمین سی ڈی اے نے نیلامی کمیٹی کی طرف سے کئے جانے والے مؤثر اقدامات، شفافیت اور کامیاب نیلام عام کو سراہا

نیلامی کے دوسرے اور آخری روز نیلام ہونے والے کمرشل پلاٹوں میں بلیو ایریا کا پلاٹ نمبر بائیس (سات ہزار مربع گز) کا کمرشل پلاٹ 8 ارب 79 کڑور روپے، بلیو ایریا کا ہی پلاٹ نمبر سترہ (دوہزارچھ سو چھیاسٹھ مربع گز) کا کمرشل پلاٹ 3 ارب 35 کڑور روپے، آ ئی جی پی روڈ پر واقع پیٹرول پمپ کمرشل پلاٹ (سترہ سو اکانوے مربع گز) 619ملین 914 ہزار 360 روپے، سیکٹر ایف الیون مرکز کا دوسرا کمرشل پلاٹ (گیارہ لاکھ چھیاسی ہزار مربع گز) 158 ملین 129 ہزار 380 روپے، سیکٹر آ ئی الیون مرکز (چار سو چھہتر ہزار مربع گز) کا پلاٹ 63 کڑور 465 ہزار 80 روپے، جبکہ ڈپلومیٹک انکلیو کا کمرشل پلاٹ (چار لاکھ 23 ہزار فی مربع گز) ایک ارب 64 کڑور 49 لاکھ 96 ہزار 240 روپے میں نیلام ہوئے واضح رہے نیلامی کے دونوں دن اسلام آباد کے مختلف ڈیولپ سیکٹروں کے 24  کمرشل پلاٹ 37 ارب 945 ملین 36 ہزار 580 روپے  میں نیلام کئے گئےمزید برآں سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی آ مدنی شہر کی ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کے لیے استعمال میں لائی جائے گی، بالخصوص طویل عرصہ سے تعطل کی شکار ترقیاتی سرگرمیوں کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جائے گ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں