شہبازشریف کابھائی نواز شریف سے مکمل صحت یابی تک پاکستان نہ آنے پراصرار

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنے بھائی اور پارٹی قائد نواز شریف کومکمل صحت یاب ہونے تک پاکستان آنے سے روک دیا ہےہو م آفس سے درخواست مسترد ہونےکے بعد قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ٹیلی فون پر محمد نوازشریف سے رابطہ ہوا ہے۔نوازشریف نے بتایا کہ  ان کے وکلاء نے ہوم آفس کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔ اپیل میں طبی وجوہات اورعلاج کی بناءپر برطانیہ میں قیام کی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔شہبازشریف نے محمد نوازشریف سے اصرار کیا کہ وہ مکمل علاج اور ڈاکٹروں سے اجازت ملنے تک برطانیہ میں ہی قیام کریں۔مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ قوم اور پارٹی کو آپ کی صحت وسلامتی سب سے زیادہ عزیز اورمقدم ہے۔ پوری قوم اور پارٹی آپ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں