شہید کیپٹن کاشف کو فوجی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا،جنازے میں آرمی چیف کی بھی شرکت

راولپنڈی (نیوزٹویو)بلوچستان کے علاقے گچک میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن کاشف کو پورےفوجی اعزازت کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔آرمی چیف نے شہید کو سلام پیش کیا۔ کیپٹن کاشف نے بلوچستان کے علاقے گچک میں جام شہادت نوش کیا تھاان کی گاڑی کے راستےمیں بارودی سرنگ بچھا ئی گئی تھی واقعہ میں دو سپاہی بھی زخمی ہوئے تھے۔ دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزستان کے علاقہ بویا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فائرنگ کے تبادلہ میں ایک دہشت گرد مارا گیا، دہشت گرد سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں