صحافیوں کی غیر قانونی گرفتاریاں قابل تشویش ہیں، شیری رحمان

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے عامر میر اور شفقت عمران کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ  صحافیوں کی غیر قانونی گرفتاریاں قابل تشویش ہیں۔ عامر میر اور شفقت عمران نے کیا گناہ کیا ہےجوگرفتارکیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا گرفتاری کے لیے قانونی تقاضے پورے کیے گئے تھے؟ پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت میں صحافیوں کی گرفتاریاں، تشدد معمول بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایف آئی اے کے ذریعے صحافیوں کو ہراساں کررہی ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ عامر میر اور شفقت عمران کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں