اسلام آباد( نیوزٹویو) پنجاب حکومت نے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو صوبائی حکومت کا نیاترجمان مقرر کردیا ہے جبکہ باقی تمام ترجمانوں کو ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا گیا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ان تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہےصوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا نئی ذمہ داریوں کے حوالے سےکہنا ہے کہ میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔اُنہوں نے کہا کہ بطور ترجمان حکومت پنجاب بزدار حکومت کی کامیابیاں عوام کے سامنے لانا میرا بنیادی ایجنڈا ہے اپوزیشن کی سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔
