طالبان نے دواہم صوبائی دارالحکومتوں سرِپُل اور قندوز پر قبضہ کرلیا

اسلام آباد(نیوزٹویو)افغان طالبان نےافغان حکومتی فورسزکوشکست دے کر مزید دو صوبائی دارالحکومتوں سرپل اور قندوز پر قبضہ کر لیا ہے طالبان نے ایک بیان میں قبضے کے حوالے سے کہا ہے کہ شدید لڑائی کے بعد مجاہدین نے اللہ کے فضل سے قندوز پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ اس کے علاوہ مجاہدین نے سرِپُل شہر اور وہاں موجود حکومتی عمارتوں اور تمام تنصیبات پر قبضہ کر لیا ہے۔

 عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نےگزشتہ دو دنوں سے اب تک چار صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرلیا ہے اس قبضے کے باعث حکومتی فورسز پسپا ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ جس کی تصدیق مقامی رہائشیوں نے بھی کر دی ہےقندوز کے ایک رہائشی نے خبر رساں ا دارے کو بتا یاکہ شہر میں مکمل طور پر افراتفری کی صورتحال ہے۔سرِپُل میں خواتین کے حقوق کی سماجی کارکن پروینہ عظیمی نےعالمی خبررساں ادارے کو فون پر بتایا کہ حکومتی عہدیدار اور بقیہ فوجی اہلکار شہر سے تین کلومیٹر پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ ایک طیارہ آیا مگر وہ لینڈ نہیں کر سکادوسری جانب افغان وزارت دفاع انے اپنے بیان میں کہا ہےکہ سرکاری فورسز اہم تنصیبات کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے لڑ رہی ہیں۔ کمانڈو فورسز نے کلیئرنگ آپریشن شروع کیا ہے۔ کچھ علاقوں بشمول قومی ریڈیو اور ٹی وی عمارتوں کو دہشت گرد طالبان سے پاک کر دیا گیا ہے۔ جمعہ سے اب تک طالبان چار صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر چکے ہیں لیکن قندوز جو کہ شمال میں ہے پر قبضہ سب سے اہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں