علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار، 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

جامشورو (نیوز ڈیسک) سندھ کے ضلع جامشورو میں کوٹری اسٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے کراچی جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔ تاہم اس حادثے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کے لیے عملے کو طلب کیا گیا ہے اور جلد ٹریک بحال کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں