عمران خان کا 10 سال میں 10 ڈیمز بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 10 سال میں 10 ڈیمز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صاف پانی منصوبے پر کام کر رہے ہیں جبکہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی حدت کی وجہ سے موسمی تبدیلیاں ہو رہی ہیں اور ہمیں سیلاب ،پانی کی قلت اور آگ کے واقعات روکنے ہوں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ تربیلا ڈیم توسیع کے منصوبے سے بہترین نتائج ملیں گے۔ بھاشا ڈیم کی تعمیر کا فیصلہ 1984 میں ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم بجلی کا استعمال کریں یا نہ کریں ہمیں ادائیگی کرنی ہوتی ہے اس لیے ہمیں مہنگی بجلی سے نجات حاصل کرنے کے لیے کام کرنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں