فیروزوالا لا ہور میں 3افغان دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلا ک

لا ہور(نیوزٹویو)لاہور کے علاقے فیروز والا میں خفیہ اطلاع پرمخلتف اداروں اورسی ٹی ڈی کی  مشترکہ کارروائی کے دوران مکان میں چھپے تین افغان دہشتگرد مقابلے میں ہلاک ہو گئےاتوار کو سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کیے گیے بیان کے مطابق لاہور میں دہشت گردی کا ایک منصوبہ ناکام بنایا گیا ہے اور اس دوران تین دہشت گردوں احسان اللہ، نعمت اللہ اور عبدالسلام کو ہلاک کیا گیامبینہ دہشت گرد لاہور کے علاقے فیروز والہ میں گلشنِ بابر آبادی میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔مارے جانے والے افراد محرم کے جلوسوں، اہم مذہبی و سیاسی شخصیات اور سکیورٹی محکموں کی حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ تفصیلا ت کے مطابق سی ٹی ڈی کو ذرائع سے اطلاع ملی کے فیروز والا کے علاقے میں کراے کے مکان میں مقیم افغانیوں کی حرکات و سکنات مشکوک ہیں سی ٹی ڈی نے مکان کی تلاشی کے لیے چھاپہ مارا تو مکان میں موجود دہشتگردوں نے اندر سے فائرنگ کر دی جس پر سی ٹی ڈی نے مکان کو چاروں طرف ڈے گھیر لیا اور چاروں اطراف کے ہمسایوں کو پہلے محفوظ مقامات پر منتقل کیا کیونکہ خدشہ تھا کہ یہ خود کش حملہ اور ہیں اور ان کے پاس بھاری مقدار میں بارود ہو سکتا ھے تاھم سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے جان ھتیلی پر رکھتے ہوے دہشت گردوں کی فایرنگ کے جواب میں جوابی فائرنگ جاری رکھی  فایرنگ رکنے کے بعد تصدیق ہوی کہ تینوں دھشتگرد جہنم واصل ہوچکے ہیں بعد ازاں مکان کی تلاشی کے بعد خود جش جیکٹس کلاشنکوفیں اور دیگر اسلحہ جات اور حساس مقامات کی تصاویر اور اہم ملکی شخصیات کی تصاویر بھی ملی جن کو یہ دھشتگرد ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے ھلاک ہونے والے تینوں دھشتگرد افغانی ہیں مزید حقایق جاننے کے لیے تفتیشی ٹیمیں شواھد اکٹھے کر رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں