قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات، سی پیک اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تفصیلی بات چیت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے جس میں سی پیک اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق  چینی سفیر نونگ رونگ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور چینی سفیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی اوردفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید بھی ملاقاات میں شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں