قوام متحدہ کا اسلام آباد سے جانے والا خصوصی طیارہ مزار شریف میں اترے بغیر واپس آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) افغانستان پر طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد یہ پہلی بار ہوا ہے کہ اقوام متحدہ کا اسلام آباد سے جانے والا خصوصی طیارہ مزار شریف میں اترے بغیر واپس آگیا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز یو این او 356 ایچ منگل کی دوپہر ٹھیک 12 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے افغانستان کیلئے روانہ ہوئی۔ ذرائع کے مطابق زیڈ ایس ایف اے این رجسٹریشن کا یہ خصوصی طیارہ دوپہر 1 بجکر 30 منٹ پر افغانستان کے مزار شریف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا۔ ذرائع کے مطابق طیارے نے مزار شریف ایئرپورٹ پر لینڈنگ نہیں کی بلکہ 22 ہزار فٹ کی بلندی سے ایئرپورٹ کے اوپر چکر کاٹ کر واپسی کا روٹ لیا۔ یو این او کی یہ خصوصی پرواز روانگی کے 3 گھنٹے بعد اسلام آباد میں لینڈ کرگئی۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کے کئی خصوصی طیارے اسلام آباد سے افغانستان کے دارالحکومت کابل اور مزار شریف ایئرپورٹ کیلئے کئی پروازیں کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں