لا پتہ شہری کے کیس میں آئی جی اسلام آباد عدالت میں پیش،مہلت کی استدعا

اسلام آباد(نیوزٹویو)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت میں زیر سماعت تھانہ بہارہ کہو کی حدود سے لاپتہ شہری محمد یاسین کی بازیابی کیلئے دائردرخواست میں طلبی پر انسپکٹرجنرل آف پولیس اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن عدالت پیش ہوگئے۔گذشتہ روز محمد امین کی اپنے بھائی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست کی ان چیمبر سماعت کے دوران آئی جی اسلام آباد عدالت پیش ہوئے اور جلد جلد نمٹانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے جواب کیلئے مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔واضع رہے کہ محمد امین نے تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ درج کرایاتھا کہ دوران لڑائی جھگڑا کے بعد اسے اس کا بھائی محمد یاسین لاپتہ ہے جس سے متعلق تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں