لیڈی پولیو ورکر کو گھر میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، مقدمہ درج

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کے علاقے غازی آباد میں شہری نے لیڈی پولیو ورکر کو گھر میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیو ورکر اقراء ماجد کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اس نے پولیو کے قطرے پلانے کے لیے ایک گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تو ایک شخص باہر نکلا جو اسے اندر کھینچ کر لے گیا اور مارنا شروع کر دیا۔ اس دوران خاتون پولیو ورکر کے کپڑے بھی پھٹ گئے۔ اطلاع ملنے پولیس نے تشدد، کارسرکار میں مداخلت سمیت چوری اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں