لیک ویو پارک میں خاتون کی تصویریں بنا کر اس کو بلیک میل کرنے کا معاملہ، پولیس حکام نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے لیک ویو پارک میں مبینہ طور پر خاتون کی تصویریں بنا کر اس کو بلیک میل کرنے کے حوالے سے خاتون کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر پولیس حکام نے نوٹس لے لیا ۔ پولیس نے خاتون کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ سمیرا نامی خاتون نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ  راولپنڈی کی رہائشی ہے وہ اور اس کی دوست لیک ویو پارک میں گئی تو وہاں پر موجود کیمرہ مین نے ہماری تصویریں بنائیں اور کہا کہ اپنا نمبر دے دو تصویریں آپ کو واٹس ایپ کر دیں گے تاہم کیمرہ مین نے بعد ازاں بلیک میل کرنا شروع کر دیا ۔ خاتون نے چیف کمشنر اور پولیس حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لیا تاہم خاتون کو ٹریس کیا جا رہا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے متعلقہ تھانے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی نہ ہی خاتون سے رابطہ ہو پا رہا ہے تاہم کوشش کر رہے ہیں کہ خاتون سے رابطہ ہو سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں