متحدہ عرب امارات کی ملک میں داخلے کےلیے ریپڈ پی سی آرٹیسٹ کی شرط،اسلام آبادائرپورٹ پر300مسافرپھنس گئے

اسلام آباد(نیوزٹویو)متحدہ عرب امارات نے ملک میں داخل ہونے کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط عائد کردی ہے ٹیسٹ کی شرط کی وجہ سے اسلام آباد سے دبئی جانے والے ایمریٹس ایئرلائین کے 300 سے زائد مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری نہ ہوسکا   پرواز ای یے 613 کےمسافروں نے ائرپورٹ پرشدیداحتجاج کیابورڈ نگ کارڈ صرف ان کو جاری کیا گیا جو دوبئی سے ویکسین لگوا کر آئے تھے نئی شرط کے تحت یو اے ای جانے والے مسافرریپڈ پی سی آر ٹیسٹ سفر سے چھ گھنٹے پہلے کروانا ہوگا مسافروں کا کہنا ہے کہ اچانک ریپڈ پی سی آر کی شرط عائد کردی ہے جبکہ ائرپورٹ حکام کا موقف ہے کہ ریپڈ ٹیسٹ کی شرط متحدہ عرب امارات کی طرف سے عائد کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں